اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت کو آئینی ترمیم پر ووٹ دینے کی یقین دہانی کروا دی۔ذرائع کے مطابق، حکومت اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ڈیڈ لاک ختم ہو گیا ہے۔حکومت نےوفاقی کابینہ کے اجلاس سے قبل مولانا فضل الرحمن سے رابطہ کیا اور ان سے مجوزہ آئینی ترمیم پر بات چیت کی اس دوران مولانا فضل الرحمن نے ووٹ دینے کے لئے یقین دہانی کرائی اور کہا کہ بلاول کے ساتھ ہونے والے فیصلوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور آئینی ترمیم کے لئے ووٹ کریں گے۔بعد ازاں مولانا فضل الرحمن نے حکومت سے دوبارہ رابطہ کیا اور کہا کہ ہمارے نمائندے سینیٹ میں پہنچ گئے ہیں اور قومی اسمبلی اجلاس کے لئے بھی پہنچ رہے ہیں