لاہور: جماعت اسلامی کے سربراہ حافظ نعیم الرحمٰن نے 26 ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے موجودہ صورتحال پر دلچسپ رائے دی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ “ایکس” پر حافظ نعیم الرحمٰن نے لکھا کہ یہ ایک دلچسپ اتفاق ہے! بلاول کا کہنا ہے کہ پی پی اور مولانا فضل الرحمان میں ترمیم پر مکمل ہم آہنگی ہے، جبکہ بیرسٹر گوہر مسلسل یہ بات کہہ رہے ہیں کہ پی ٹی آئی کا مولانا فضل الرحمان کے ساتھ آئینی ترمیم پر اتفاق ہوگیا ہے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے مسودے پر رضامندی ظاہر کی ہے، یعنی سب اس بات پر متفق ہیں کہ منصور علی شاہ اب چیف جسٹس نہیں بن رہے۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے وضاحت کی کہ چیف جسٹس کا انتخاب سنیارٹی کی بنیاد پر نہیں ہوگا اور حکومت کا عدلیہ پر کنٹرول ہوگا۔ ماشاءاللہ، شاباش سب کو۔