اسلام آباد ۔سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ مولانا اور پی ٹی آئی آئیں گے تو عزت محفوظ رہے گی، بصورتِ دیگر بھی ترمیم پاس ہو گی، ہیرو سے زیرو ہونے میں وقت نہیں لگتا،رونے دھونے سے کچھ نہیں ہو گا، کوئی وضاحت نہیں دیں گے، اگر سمجھتے ہو پیسہ دیا ہے تو سمجھتے رہیں، تشدد کیا ہے سمجھتے رہو، اٹھایاہے، سمجھتے رہو،اپوزیشن کو جو مرضی سمجھنا ہے وہ سمجھے،ان الزامات پر مزید وضاحت نہیں دی جائے گی، انہیں پتہ ہے ترمیم اب منظور ہو گی، بکاؤ مال کی شکلیں آج آپ نے دیکھ لیں۔
صحافی نے سوال کیا کہ اگر آرٹیکل 8 کو نہیں چھیڑا تو ہومیو پیتھک ترمیم کی کیا ضرورت تھی؟ جس پر فیصل واوڈا نے کہا کہ ہم چھیڑیں گے اور سب کو چھیڑیں گے،بکاؤ مال پکڑا گیا، یہ آج اڈیالہ جیل کے بعد خیبرپختونخوا ہاؤس کیوں گئے؟اجلاس سے واپسی کے بعد سب بتاؤں گا، بانی پی ٹی آئی کو یہاں تک پہنچانے والے یہ بکاؤ مال ہیں۔