اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے بیان دیا ہے کہ اگر مولانا کے ساتھ اتفاق رائے نہیں ہوا تو بھی ہمارے پاس نمبرز مکمل ہیں۔
میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ ہم 26 ویں آئینی ترمیم پر مشترکہ رائے پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، تاہم اگر مولانا فضل الرحمٰن کے ساتھ اتفاق نہ ہوا تو بھی ہمارے پاس نمبرز کی کمی نہیں ہے۔
ایک صحافی نے سوال کیا کہ کیا جے یو آئی اور پی ٹی آئی نے کسی قسم کی لچک دکھائی یا ان کی طرف سے کوئی جواب آیا؟ اس پر خواجہ آصف نے کہا کہ اس کا جواب دینا میرے لیے ابھی قبل از وقت ہوگا۔
جب صحافی نے پوچھا کہ اگر جے یو آئی کے ساتھ اتفاق نہ ہو تو کیا حکومت نمبرز مکمل کر سکے گی؟ تو خواجہ آصف نے جواب دیا کہ الحمدللہ، حکومت کے پاس نمبرز پورے ہیں۔