اسلام آباد۔ حکومتی و سکیورٹی ذرائع نے بی این پی کے سربراہ کے بیان رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ اختر مینگل غلط بیانی اور مبالغہ آرائی سے کام لے رہے ہیں۔ بی این پی مینگل کے ٹوٹل تین ووٹ ہیں،اختر مینگل صاحب ممبر نیشنل اسمبلی ہیں جبکہ پارٹی کے دو ارکان سینٹ ہیں،اختر مینگل صاحب نا صرف آزادی سے گھوم پھر رہے ہیں بلکہ میڈیا سے بات چیت بھی کر رہے ہیں،حیرانی کی بات یہ ہے کہ ساتھ ہی ساتھ اپنے پارٹی پر ہونے والے ظلم و جبر کی افسانوی داستان بھی سنا رہے ہیں،سینٹر نسیمہ احسان پارلیمنٹ لاجز میں موجود ہیں اور دو دن پہلے سینٹ کے اجلاس میں بھی حاضر تھیں، سینیٹر قاسم رونجھو بھی اپنے گھر پر موجود ہیں۔ تھوڑی دیر پہلے قاسم رونجھو کے بیٹے نے اپنے والد کی خیر خیریت کے بارے میں سوشل میڈیا پر پوسٹ بھی کی ہے۔اختر مینگل صاحب میڈیا پر بیانیہ بنانے کی بجائے جمہوری رویوں بشمول مشاورت پر زور دیں۔