ممبئی: بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والے گینگسٹر لارنس بشنوئی پر ایک نئی ویب سیریز تیار کی جا رہی ہے۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق، جانی فائر فاکس فلم پروڈکشن ہاؤس نے اعلان کیا ہے کہ وہ بشنوئی گینگ کے جرائم کی داستان کو جلد ٹیلی ویژن اسکرین پر پیش کرے گا۔
اس حوالے سے پروڈکشن ہاؤس “لارنس: ایک گینگسٹر کی کہانی” کے عنوان سے بشنوئی کی زندگی پر مبنی ویب سیریز لانچ کرے گا۔
خبروں کے مطابق، انڈین موشن پکچرز ایسوسی ایشن نے اس ویب سیریز کے عنوان کی منظوری پہلے ہی دے دی ہے۔ اس سیریز میں لارنس کے عام نوجوان سے گینگسٹر بننے کے سفر کو اجاگر کیا جائے گا۔
پروڈکشن ہاؤس کے مالک امیت جانی نے اس سے پہلے بھی حقیقت پر مبنی پروجیکٹس پیش کیے ہیں۔ پروڈیوسر نے وضاحت کی کہ ان کا مقصد ناظرین کو ایک دلچسپ اور حقیقت پر مبنی کہانی سے منسلک کرنا ہے۔