کراچی: اگلے تین روز کے دوران موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق ہفتے کے روز شہر کا درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے، جبکہ آج درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے مزید کہا کہ کل کراچی میں درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔ صبح سے دوپہر کے درمیان مغربی ہوائیں چلنے کی توقع ہے، جبکہ شام کے وقت جنوب مغربی ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔ صوبے کے دیگر علاقوں میں موسم گرم و خشک رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔