اسلام آبا ۔بیرسٹر گوہر کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت کا معاملے پر وزارت داخلہ نے سرخ جھنڈی دکھا دی۔ترجمان وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق بیرسٹر گوہر علی خان نے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کو خط تحریر کیا اور بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست کی گئی،گزشتہ روز وفاقی وزیرداخلہ سے بیرسٹر گوہر علی کی ٹیلی فون پر بات ہوئی،وفاقی وزیرداخلہ نے درخواست کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرائی تاہم ملاقات کی اجازت کی یقین دہانی نہیں کرائی گئی،ترجمان کے مطابق ایس سی او سربراہی کانفرنس اور سکیورٹی خدشات کے تناظر میں جیل میں تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پر پابندی ہے،کسی ایک قیدی کو ملاقات کی اجازت دینا دیگر قیدیوں کے ساتھ دوہرے معیار اور سلوک کے زمرے میں آئے گی۔