لاہور: ڈاکٹر ذاکر نائیک کے بادشاہی مسجد میں خطاب میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کی۔
مشہور مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے لاہور کی بادشاہی مسجد میں دو روز تک جاری رہنے والے اپنے خطاب کے دوران ڈیڑھ لاکھ سے زائد سامعین کو اپنی بات پہنچائی۔ اس دوران ان کے بیان کو انٹرنیٹ پر سننے والوں کی تعداد لاکھوں میں ہونے کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔
ڈاکٹر نائیک کے پروگرام کے دوران لاہور پولیس کے مختلف افسران بشمول ایس پیز، اے ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے سیکیورٹی کی ذمہ داریاں سنبھال رکھی تھیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے فیلڈ میں رہ کر تمام صورتحال کی نگرانی کی۔ لاہور پولیس نے تمام دن بہترین سیکیورٹی فراہم کی، جس پر عوام نے اطمینان کا اظہار کیا۔
فیصل کامران کے مطابق، 1500 سے زائد پولیس اہلکاروں اور متعلقہ افسران نے سیکیورٹی ڈیوٹی انجام دی، اور عوام کی حفاظت و سہولت کو یقینی بنانے میں پولیس اہلکار شاباش کے مستحق ہیں۔
ڈی آئی جی نے مزید کہا کہ سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے مہمانوں اور عوام کی جانب سے مثبت فیڈ بیک ملا ہے۔ انہوں نے لاہور پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کرنے پر عوام کا شکریہ ادا کیا، اور کہا کہ بہترین سیکیورٹی اور عوام کی سہولت لاہور پولیس کی اولین ترجیح ہے۔