کیلیفورنیا: واٹس ایپ ایک نئے فیچر پر کام کر رہا ہے جو فی الحال صرف اینڈرائیڈ 2.24.21.31 اپ ڈیٹ کے بیٹا صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔
رپورٹس کے مطابق، میٹا کی انسٹنٹ میسجنگ ایپ کا یہ نیا فیچر صارفین کو ویب پر موصول ہونے والی تصاویر کی تلاش کرنے کی سہولت فراہم کرے گا۔
یہ فیچر صارفین کو کسی خاص تصویر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے کی اجازت دے گا، جس سے وہ فیک تصاویر کی شناخت کر سکیں گے۔ مثلاً، اگر صارف کو ایک ترمیم شدہ یا سیاق و سباق سے ہٹی ہوئی تصویر موصول ہوتی ہے تو یہ فیچر ویب پر اسی طرح کی تصاویر یا اصل ورژن تلاش کر کے ان کی صداقت کی تصدیق کرنے میں مدد کرے گا۔