وزیر آباد: سہانے خواب سجائے روزگار کی تلاش میں موریطانیہ سے سپین جانے کی کوشش میں 4 پاکستانی نوجوان کشتی میں دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گئے۔
ان میں سے ایک نوجوان، ابوہریرہ، کا تعلق وزیر آباد کے جناح کالونی، پیر مٹھا قبرستان روڈ سے تھا۔ وہ دو ماہ قبل یورپ جانے کے لیے گھر والوں کو بتائے بغیر نکل پڑا تھا۔ کشتی میں اس کے ساتھ 3 دیگر پاکستانی نوجوان بھی موجود تھے۔
ابوہریرہ کے اہلخانہ نے بتایا کہ ایجنٹ نے انہیں خبر دی ہے کہ موریطانیہ سے اسپین کی طرف جانے والی کشتی میں چاروں نوجوانوں کو سامان رکھنے والی جگہ پر چھپایا گیا تھا، جہاں دم گھٹنے کی وجہ سے وہ دم توڑ گئے۔ ابوہریرہ کی دو سال قبل شادی ہوئی تھی، جبکہ دیگر 3 نوجوانوں کی شناخت ابھی تک نہیں ہو سکی۔
ابوہریرہ کے فیملی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ انہوں نے فیس بک پر جاری تصویروں سے اپنے بیٹے کی شناخت کی۔ اس کی غائبانہ نماز جنازہ پرانی سرائے پارک میں ادا کر دی گئی۔