ٹیکساس: ماہرین کی ایک ٹیم نے خبردار کیا ہے کہ دنیا بھر میں لاکھوں افراد، جو قلبی مرض میں مبتلا ہیں یا جنہیں ابھی تک اس بیماری کی تشخیص نہیں ہوئی، ڈیمینشیا کے خطرات میں مبتلا ہو سکتے ہیں۔
حال ہی میں کی جانے والی تحقیق کے نتائج سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ 10 میں سے 4 کیسز میں یادداشت خراب کرنے والی اس بیماری سے بچنے کے لیے طرزِ زندگی میں معمولی تبدیلیاں کافی ہو سکتی ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ دل کی کئی حالتیں، جیسے بے ترتیب دھڑکن اور دل کے دورے کے نتائج، زندگی کے بعد دماغی بیماری کے خطرات کو نمایاں طور پر بڑھا دیتی ہیں۔
جرنل اسٹروک میں شائع ہونے والے امیریکن ہارٹ ایسوسی ایشن (اے ایچ اے) کے سائنسی بیان کے مطابق، بڑوں میں دل کی تین عام بیماریاں، یعنی ہارٹ فیلیئر، ایٹریل فائبریلیشن اور کورونری ہارٹ ڈیزیز، ڈیمینشیا کے خطرات میں اضافے سے جڑی ہوئی ہیں۔
ڈیمینشیا کی ابتداء کے طور پر سوچنے سمجھنے میں دشواری کا سامنا کیا جاتا ہے۔ ایٹریل فائبریلیشن، جو بے ترتیب اور غیر معمولی دھڑکن کا باعث بنتی ہے، میں مبتلا افراد کو ڈیمینشیا کا سب سے زیادہ خطرہ (39 فیصد) ہوتا ہے، جبکہ قلبی بیماری سے متاثر افراد میں یہ خطرہ 27 فیصد تک پہنچ جاتا ہے۔
اے ایچ اے نے مزید بتایا کہ ہارٹ اٹیک اور ہارٹ فیلیئر سے متاثر ہونے والے تقریباً نصف افراد میں ایمرجنسی کے بعد دماغی کارکردگی میں تنزلی کا آغاز ہو جاتا ہے۔