کراچی: آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں جزوی ابر آلود موسم اور سمندری ہواؤں کی بحالی کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق، آج کراچی میں بارش کا کوئی امکان نہیں، اور موسم گرم رہنے کی توقع ہے، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب کم رہے گا۔
آج شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 24.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
یہ بھی یاد رہے کہ 10 اور 11 اکتوبر کو کراچی کے مضافاتی علاقوں میں بارش ہوئی، جس کے ساتھ کچھ مقامات پر ژالہ باری بھی دیکھی گئی۔