اسلام آباد ۔ پاکستان دورے پر آئے ہوئے سعودی عرب کے وزیر برائے سرمایہ کاری خالد بن عبد العزیز الفتح سے پاکستان کے سابق وزیر برائے سرمایہ کاری اور نٹ شیل گروپ کے بانی محمد اظفر احسن کی حصوصی ملاقات اسلام آباد میں ہوئی۔ جس میں دونوں ملکوں کی نجی شعبے کے درمیان شراکتداری کو فروغ دینے اور دونوں ملکوں کے نجی شعبے کو باہمی سرمایہ کاری کے لئے تعاون کرنے اتفاق کیا گیا
ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان سرمایہ کاری کے ماحول کو بہتر بنانے، سرمایہ کاری میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے، دونوں ملکوں کو درپیش مسائل حل کرتے ہوئے مستقبل کے اسٹریٹجک روڈ میپ کی نشاندہی کی گئی۔ فوڈ سیکیورٹی پر سے متعلق منصوبوں کو انتہائی اہمیت قرار دیا گیا۔ جس سے استحکام کے علاؤہ خوشحالی میں اضافہ ہوگا۔
علاقائی استحکام اور پیچیدہ علاقائی سیاسی اور جغرافیائی صورتحال کے پیش نظر دونوں رہنماؤں نے مستقل باہمی شراکتداری کو مضبوط بنانے پر زور دیا۔ ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری میں اضافے کے لیئے پاکستانی سرمایہ کاروں اور بڑے کاروباری اداروں کے نمائندوں کا ایک وفد جلد سعودی دارالحکومت ریاض کا دورہ کرے گا۔ جہاں سعودی سرمایہ کاروں کے ساتھ کاروباری ملاقاتوں کا اہتمام کیا جائے گا۔
محترم جناب خالد بن عبد العزیز الفتح اور محمد اظفر احسن نے تعلقات کو مذید گہرا کرنے اور دو طرفہ خوشحالی میں اضافے پر اتفاق کیا۔ دونوں نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کو مذید فروغ دینے کی پر اتفاق کرتے ہوئے ان شعبہ جات میں تعاون بڑھانے پر بھی زور دیا جن شعبہ جات میں ابھی تک پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔