ممبئی: بھارتی اداکارہ شروتی ہاسن نجی ایئرلائن انڈیگو کی جانب سے بغیر اطلاع کے 4 گھنٹے کی تاخیر پر شدید برہم ہوگئیں۔
شروتی نے سماجی میڈیا پر ایئرلائن کے خلاف غصے کا اظہار کرتے ہوئے ایک پوسٹ کی، جس میں انہوں نے ادارے کی تنقید کی۔ اداکارہ نے کہا کہ اگر کسی وجہ سے پرواز میں تاخیر تھی تو ایئرلائن کو مسافروں کو بروقت آگاہ کرنا چاہیے تھا، اور اس کے لیے مختلف طریقے استعمال کیے جا سکتے تھے۔ وہ اور دیگر مسافر ایئرپورٹ پر 4 گھنٹے پھنسے رہے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ وہ عام طور پر شکایت نہیں کرتیں، لیکن آج ایئرلائن نے افراتفری پیدا کر دی۔
شروتی کی پوسٹ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی، جس کے بعد ایئرلائن کی کسٹمر سروس کو وضاحت پیش کرنا پڑی۔
ایئرلائن کی طرف سے وضاحتی جواب میں کہا گیا کہ ممبئی میں موسم کی خرابی کی وجہ سے تاخیر ہوئی، جس کی وجہ سے آپریٹنگ جہاز کی آمد متاثر ہوئی۔ انہوں نے شروتی ہاسن سے تاخیر کے باعث ہونے والی تکلیف پر دلی افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ طویل انتظار کتنا مشکل ہوتا ہے۔