آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرول پمپس اور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے منافع میں مزید اضافے کی سمری تیار کر لی ہے۔
سمری میں تجویز دی گئی ہے کہ آئل کمپنیوں کا منافع 1.35 روپے کے اضافے کے ساتھ 9.22 روپے فی لیٹر کر دیا جائے، جبکہ پیٹرول اور ڈیزل پر منافع کو 7.87 روپے سے بڑھا کر 9.22 روپے کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ، پیٹرول پمپس کا منافع 1.40 روپے کے اضافے سے 10.04 روپے فی لیٹر کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔ موجودہ وقت میں ڈیزل اور پیٹرول پر مارجن 8.64 روپے فی لیٹر ہے۔
منافع میں مجوزہ اضافے میں پیٹرول پمپس کو ڈیجیٹلائز کرنے کی لاگت بھی شامل کی گئی ہے۔ آئل کمپنیز کے مجوزہ منافع میں 50 پیسے فی لیٹر ڈیجیٹلائزیشن پراجیکٹ کی لاگت شامل ہے، جبکہ پیٹرول پمپس کے مجوزہ منافع میں 25 پیسے فی لیٹر ڈیجیٹلائزیشن پراجیکٹ کی لاگت شامل ہوگی۔
آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تمام پیٹرول پمپس کو ڈیجیٹلائز کریں اور اس کے ساتھ ہی تمام پیٹرول پمپس اور ڈیلر سائٹس کی ماہانہ ڈیجیٹلائزیشن رپورٹ ایف بی آر اور وزارت توانائی کو فراہم کریں۔