اسلام آباد: خیبر پختونخوا ہاؤس کو ڈی سیل نہ کرنے پر ڈائریکٹر سی ڈی اے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی ہے۔
خیبر پختونخوا حکومت نے عدالتی حکم عدولی کے معاملے پر اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ہائیکورٹ نے گزشتہ روز کے پی ہاؤس کو ڈی سیل کرنے کا حکم دیا تھا، جس کے تحت متعلقہ ڈیپارٹمنٹ سے رجوع کیا گیا۔
درخواست میں کہا گیا کہ عدالتی حکم کو نظرانداز کیا گیا ہے اور اس پر عملدرآمد نہیں ہو رہا۔ فریقین عدالتی حکم پر عمل کرنے کے پابند ہیں، اور حکم عدولی توہین عدالت کے زمرے میں آتی ہے۔
عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ متعلقہ فریق کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے، خاص طور پر ڈائریکٹر سی ڈی اے جاوید فیروز کے خلاف بھی کارروائی کی درخواست کی گئی ہے۔