اسلام آباد: پاکستان اور سعودی عرب نے توانائی، زراعت، کان کنی، انسانی وسائل اور سائبر سیکیورٹی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے لیے 2.2 ارب ڈالر مالیت کی 27 مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے ہیں۔
سرکاری خبر ایجنسی اے پی پی کے مطابق، اسلام آباد میں منعقدہ تقریب میں دونوں ممالک کے وفد نے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے، جہاں وزیراعظم شہباز شریف، وفاقی وزرا، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر، اور سعودی عرب کے وزیر برائے سرمایہ کاری خالد بن عبدالعزیز الفالح بھی موجود تھے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، معدنیات، اور بجلی کے شعبوں میں کئی اہم معاہدوں پر دستخط کیے گئے، جن کی مجموعی مالیت 2.2 ارب ڈالر ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب کی جانب سے اس سرمایہ کاری منصوبے کا خیرمقدم کیا جا رہا ہے، جو پاکستانی عوام سے ولی عہد محمد بن سلمان کی محبت کی عکاسی کرتا ہے۔ ان معاہدوں کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مزید فروغ ملے گا۔