بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے حال ہی میں امیتابھ بچن اور جیا بچن کی شادی کا 51 سال پرانا کارڈ سنبھال کر رکھنے کی وجہ بتائی۔
عامر خان اپنے بیٹے جنید خان کے ہمراہ امیتابھ بچن کے مقبول شو “کون بنے گا کروڑ پتی” میں مہمان بنے، جہاں انہوں نے امیتابھ کی سالگرہ بھی منائی۔ اس موقع پر عامر خان نے مزاحیہ انداز میں امیتابھ سے ان کی شادی کی تاریخ پوچھ لی، جس پر امیتابھ نے بتایا کہ ان کی شادی 3 جون 1973 کو ہوئی تھی۔
اس جواب کے بعد، عامر خان نے کہا، “آپ کے پاس اس کا کوئی ثبوت تو ہونا چاہیے!” اور پھر انہوں نے امیتابھ کی شادی کا کارڈ دکھایا، جسے وہ 51 سال سے سنبھالے ہوئے تھے۔ عامر نے بتایا کہ یہ کارڈ اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ امیتابھ کے نمبر ون فین ہیں۔
اس کارڈ کو دیکھ کر نہ صرف امیتابھ بلکہ شو میں موجود تمام افراد حیران رہ گئے اور اس لمحے نے سب کو محظوظ کر دیا۔
امیتابھ بچن اور جیا بچن کا ایک بیٹا ابھیشیک بچن اور ایک بیٹی شویتا بچن ہے، اور ان کی شادی کی تاریخ اب ایک خاص یادگار بن گئی ہے۔