پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج بھی زبردست تیزی کا سلسلہ جاری ہے، جس کے نتیجے میں 100 انڈیکس نے بلند ترین سطح پر پہنچنے کا نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔
کاروباری ہفتے کے آخری دن، اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 83,000 پوائنٹس کی تاریخی سطح کو عبور کر گیا، جس میں 391 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔ جمعہ کے روز مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے رجحان کے باعث کے ایس ای 100 انڈیکس 83,113 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ روز بھی پی ایس ایکس میں 100 انڈیکس نے 950 سے زائد پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ تاریخ کی بلند ترین سطح 82,974 پوائنٹس پر پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔
آئی ایم ایف سے قسط کی منظوری کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے مثبت رجحانات نظر آ رہے ہیں۔ معاشی تجزیہ کاروں نے اسٹاک مارکیٹ میں اس مثبت تبدیلی کی مختلف وجوہات بیان کی ہیں، جن میں آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ، شرح سود میں کمی اور سرمایہ کاروں کا حکومت پر بڑھتا ہوا اعتماد شامل ہیں۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔