بالی ووڈ کے معروف اداکار گووند ارجن آہوجا، المعروف گووندا، کو گولی کے زخم کے علاج کے بعد آج اسپتال سے ڈسچارج کر دیا جائے گا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے اسپتال کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں دوپہر کو ممبئی کے اسپتال سے گھر منتقل کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹروں نے گووندا کو چھ ہفتے تک گھر میں مکمل آرام کرنے کی ہدایت کی ہے، اس لیے زیادہ لوگوں کو ان سے ملنے کی اجازت نہیں دی جائے گی تاکہ انفیکشن کا خطرہ نہ ہو۔
سنیتا نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ “گووندا اتنے سال ناچتے رہے ہیں، اب ان کے لیے ضروری ہے کہ وہ گھر پر رہ کر تھوڑا آرام کریں۔” انہوں نے اس واقعے کے بعد اپنے خوف کا ذکر کیا، مگر یہ بھی کہا کہ انہیں یقین تھا کہ گووندا محفوظ رہیں گے، کیونکہ وہ زندگی میں بھی ہیرو ہیں اور گولی بھی انہیں کچھ نہیں کر سکی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم سب کی دعا ہے کہ گووندا جلد صحت یاب ہوں، اور انہیں مفید غذا فراہم کریں گے تاکہ وہ دوبارہ صحت مند ہو کر رقص کریں۔
یاد رہے کہ گووندا کے ساتھ فائرنگ کا واقعہ ان کے گھر میں پیش آیا جب ریوالور الماری سے گرتے ہوئے چل گیا اور ان کی ٹانگ پر لگا، جس کی وجہ سے انہیں ایمرجنسی میں ممبئی کے ایک نجی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی ٹانگ میں 8 سے 10 ٹانکے لگائے گئے۔