ڈھاکا ۔پاکستانی بینڈ “جل” نے 14 سال بعد بنگلا دیش میں کنسرٹ کے دوران ہجوم کو کنٹرول کرنے کے لیے فوج بلانے کی نوبت آ گئی۔بنگلادیشی میڈیا کے مطابق، ڈھاکا میں “لیجنڈز آف دی ڈیکیڈ” نامی کنسرٹ میں مقامی بینڈز کے ساتھ پاکستانی بینڈ جل نے بھی پرفارم کیا۔ بارش کی وجہ سے یہ کنسرٹ ڈھاکا ارینا سے ایک مال میں منتقل کیا گیا۔کنسرٹ کے مقام پر لوگوں کی تعداد گنجائش سے زیادہ ہونے کے باعث شدید بدنظمی پیدا ہوئی، جس کے نتیجے میں ہجوم کو کنٹرول کرنے کے لیے فوج کو طلب کرنا پڑا۔