اسلام آباد۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کے بعد وہ میڈیا سے گفتگو کیے بغیر واپس روانہ ہو گئے۔
علی امین کی یہ ملاقات کانفرنس روم میں ہوئی اور تقریباً سوا گھنٹہ جاری رہی۔ اس دوران ملکی اور پارٹی کی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی، جس میں 28 ستمبر کے راولپنڈی احتجاج پر بھی بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں 4 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہونے والے ڈی چوک احتجاج کے بارے میں مشاورت بھی کی گئی۔