لاہور۔ٹک ٹاکر دانیہ شاہ کی ایک نوجوان لڑکے کے ساتھ وائرل ہونے والی ویڈیوز پر ان کے دوسرے شوہر حکیم شہزاد نے وضاحت پیش کی ہے۔حکیم شہزاد نے سوشل میڈیا پر پھیلنے والی افواہوں اور طلاق کی خبروں کی نفی کرتے ہوئے کہا کہ دانیہ ان کی بیوی ہیں اور ہمیشہ رہیں گی۔ان کا کہنا تھا کہ وہ ایک آزاد سوچ رکھنے والے فرد ہیں اور دانیہ شاہ اپنی زندگی اپنی مرضی سے گزار سکتی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ لڑکا خواجہ سرا ہے اور دانیہ کا کیمرہ مین ہے، جسے انہوں نے خود ملازم کے طور پر منتخب کیا ہے۔شہزاد نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے دانیہ کو 20 ایکٹر زمین، دو کروڑ کی گاڑی، سونا اور 15 شوٹر فراہم کیے ہیں، اور وہ دانیہ کے کسی بھی کام پر اعتراض نہیں کرتے۔سوشل میڈیا پر دانیہ کی وائرل ویڈیوز کے حوالے سے طلاق کی افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے حکیم شہزاد نے کہا کہ افواہیں پھیلانے والے لوگ منفی ذہنیت کے حامل ہیں۔