پشاور: مولانا فضل الرحمٰن کو جمعیت علمائے اسلام (ف) کا بلامقابلہ امیر جبکہ مولانا عبدالغفور حیدری کو بلامقابلہ جنرل سیکریٹری منتخب کر لیا گیا ہے۔
جے یو آئی کی مرکزی جنرل کونسل کے تمام ارکان نے دونوں رہنماؤں کو متفقہ طور پر پانچ سال کے لیے منتخب کیا۔ انتخابات میں ملک بھر سے تقریباً 1500 مرکزی کونسل کے ارکان نے شرکت کی۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن نے 1980 میں پارٹی کی قیادت سنبھالی تھی اور تب سے وہ پارٹی کی سربراہی کر رہے ہیں۔ خیبر پختونخوا، بلوچستان، سندھ، پنجاب، گلگت بلتستان اور اسلام آباد کے انتخابات مکمل ہو چکے ہیں۔