پاکستان کے ٹاپ اسکواش کھلاڑی محمد عاصم خان نے امریکا میں شارلٹس ول اوپن اسکواش چیمپئن شپ 2024 کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ ورجینیا میں ہونے والے اس ایونٹ کے فائنل میں عاصم خان نے انگلینڈ کے ٹاپ سیڈ نک وال کو 65 منٹ کے سخت مقابلے میں 3-1 سے شکست دی۔
عاصم خان نے پہلا گیم 12-14 سے گنوایا، لیکن بعد میں زبردست کم بیک کرتے ہوئے اگلے تین گیمز 12-10، 11-5، اور 11-6 سے جیت کر ٹائٹل حاصل کیا۔ یہ عاصم خان کے کیریئر کا پہلا ورلڈ ٹور ٹائٹل ہے، جس کی مجموعی انعامی رقم 28,750 ڈالرز تھی۔
اس فتح کے ساتھ، عاصم خان کو 500 رینکنگ پوائنٹس بھی ملے ہیں، جو ان کی عالمی رینکنگ کو مزید بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوں گے۔ یہ کامیابی نہ صرف ان کے کیریئر کے لئے ایک اہم سنگ میل ہے بلکہ پاکستانی اسکواش کے لئے بھی ایک بڑی خوشخبری ہے۔