اسلام آباد۔مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔ لبنان پر اسرائیلی حملوں کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں ہیں۔ برینٹ خام تیل کی قیمت 0.94 فیصد مہنگی ہو کر 72.27 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔آنے والے دنوں میں عالمی سطح پر تیل کی سپلائی لائن میں تعطل اور اسرائیلی حملوں کے باعث علاقائی شپنگ لائنز متاثر ہونے کا بھی خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ماہرین کے مطابق، اگر اسرائیل کے مزید حملے ہوئے تو آئل ٹرانسپورٹ متاثر ہو سکتی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں قیمتیں بڑھنے سے ان کے اثرات پاکستان پر بھی پڑیں گے ،جس سے پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔