وزیرِاعظم شہباز شریف اور امریکی صدر جو بائیڈن کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیراعظم آفس سے جاری کردہ بیان کے مطابق، وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ شب امریکی صدر بائیڈن کی جانب سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شریک سربراہانِ حکومت کے اعزاز میں دیے جانے والے عشائیے میں شرکت کی۔
عشائیے کے دوران، وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی صدر بائیڈن کی ملاقات ہوئی، جہاں انہوں نے ایک دوسرے کے لیے خوشگوار پیغامات کا تبادلہ کیا۔ عشائیے میں دیگر ممالک کے سربراہان مملکت بھی موجود تھے۔