اسلام آباد۔وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل محمد علی کو سیکرٹری دفاع مقرر کر دیا۔وزیر اعظم کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل محمد علی کو دو سال 3 ماہ کے لیے سیکرٹری تعینات کیا گیاہےوہ ریٹائرمنٹ تک اپنے فرائض بطور سیکرٹری دفاع انجام دینگے وہ یکم اکتوبر کو اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔