راولپنڈی۔محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے گریڈ سترہ کے آفیسر انعام الحق کو ضلع راولپنڈی کا فوکل پرسن تعینات کر دیا۔ انہیں محکمہ نے اپنے پراجیکٹ ، ٹرانذیشن آف کالج لائبریریز کا فوکل پرسن تعینات کیا ہے۔ اس پراجیکٹ کے تحت پنجاب کی کالج لائبریریز کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا۔ انعام الحق اس وقت راولپنڈی کے اہم تعلیمی ادارے گورنمنٹ گورڈن گریجویٹ کالج میں بطور لائبریرین خدمات انجام دے رہے ہیں۔