کراچی: قومی ایئرلائن پی آئی اے کی نجکاری کی تاریخ میں توسیع کر دی گئی ہے، اور نیلامی کی نئی تاریخ 31 اکتوبر مقرر کی گئی ہے۔ ایک ماہ کی یہ توسیع بڈنگ میں حصہ لینے والی کمپنیوں کے لیے حیرت کا باعث بنی ہے۔
نجکاری کمیشن نے پی آئی اے کی بڈنگ کی تاریخ کو بڑھا کر 31 اکتوبر کر دیا ہے۔ معاہدے کے مسودے پر دستخط کی نئی تاریخ 25 اکتوبر مقرر کی گئی ہے، جبکہ بڈنگ کے لیے پیشگی رقم 28 اکتوبر تک جمع کرائی جا سکتی ہے۔
یہ توسیع پی آئی اے کی نجکاری کے عمل کو متاثر کرے گی، اور نجکاری کمیشن اس اچانک تبدیلی کی وجہ بتانے میں ہچکچا رہا ہے۔قبل ازیں، پیشگی رقم 27 ستمبر تک جمع کرانی تھی۔