پشاور۔خیبرپختونخوا حکومت نے سوات میں غیر ملکی سیاحوں کا داخلہ بند کر دیا ہے۔ حکام کا یہ فیصلہ گزشتہ روز غیر ملکی سفارت کاروں پر ہونے والے حملے کے پس منظر میں کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق، انگلینڈ کے ایک جوڑے کو لنڈا کے چیک پوسٹ پر روکا گیا، جب کہ وہ سوات میں سیر و تفریح کے لیے آ رہے تھے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز سوات میں غیر ملکی سفارت کاروں کے قافلے کو سڑک کنارے دھماکہ خیز مواد لگا کر نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔ اس حملے میں سیکیورٹی سکواڈ کی پولیس کی گاڑی دھماکے کی زد میں آئی، جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوئے، تاہم تمام سفارت کار محفوظ رہے۔