اسلام آباد: سعودی عرب کی وزارت حج نے پاکستان کی وزارت مذہبی امور کو ایک خط لکھا ہے جس میں پاکستانی بھکاریوں کو روکنے کے لیے انتباہ کیا گیا ہے۔ سعودی وزارت حج نے واضح کیا ہے کہ اگر پاکستانی بھکاریوں کو نہ روکا گیا تو اس کا اثر عمرہ زائرین اور حجاج پر پڑ سکتا ہے، کیونکہ یہ بھکاری عمرہ ویزے پر سعودی عرب آتے ہیں۔اس صورتحال کے پیش نظر، وزارت مذہبی امور نے عمرہ ایکٹ لانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ عمرہ کروانے والے ٹریول ایجنٹس کو قانونی دائرے میں لایا جا سکے۔مزید برآں، وزارت نے پاکستانی بھکاریوں کو سعودی عرب جانے سے روکنے کے لیے حکومت سے بھی رابطہ کر لیا ہے۔