اسلام آباد۔ چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں پی ٹی آئی کی 41 نشستوں کے بارے میں کوئی نتیجہ حاصل نہیں کیا جا سکا۔سما ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق، چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی قیادت میں اجلاس منعقد ہوا، جس میں الیکشن کمیشن کے اراکین، حکام اور قانونی ٹیم شریک ہوئی۔ اجلاس میں الیکشن ایکٹ میں تبدیلیوں اور سپریم کورٹ کے فیصلے کا جائزہ لیا گیا۔ذرائع کے مطابق، الیکشن کمیشن آج کے اجلاس میں بھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کر سکا اور مزید مشاورت کے لیے قانونی ماہرین سے بات چیت جاری رکھنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔ الیکشن کمیشن کا اجلاس کل دوبارہ منعقد ہوگا۔