لاہور۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ یروشلم پوسٹ نے عمران خان کا دوغلاپن بے نقاب کر دیا ہے۔اسرائیلی اخبار میں شائع ہونے والے آرٹیکل پر ردعمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ یروشلم پوسٹ نے عمران خان کو ہم خیال شخص قرار دیا، جو اسرائیل سے معمول کے تعلقات چاہتے تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ آرٹیکل آنکھیں کھول دینے والا ہے، کیونکہ اس نے عمران خان کے دوغلے پن اور تضادات کو واضح کیا ہے۔اسی حوالے سے لیگی رہنما بیرسٹر دانیال چودھری نے کہا کہ آج پاکستان کو کمزور کیا جا رہا ہے اور یہ افواج پاکستان کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام ہمیشہ یہ سوال کرتے رہے ہیں کہ شہداء کے مجسمے جلائے گئے اور ایک جتھہ امریکا میں آئی ایم ایف کی عمارت کے باہر بھی احتجاج کر رہا تھا تاکہ آئی ایم ایف پاکستان سے معاہدہ نہ کرے۔