سپین۔حال ہی میں ایک دلچسپ کاروباری شخصیت سامنے آئی ہے جو شادی کی تقریب کو یادگار بنانے کے بجائے اسے برباد کرنے کی خدمات پیش کرتا ہے۔ اسپین سے تعلق رکھنے والے ارنسٹورینیرز ویریا کا کام یہ ہے کہ وہ دلہا یا دلہن کی خواہش پر شادی کی تقریب کو برباد کرنے کے لیے پیسے لیتا ہے۔
ویریا نے اپنی پہلی آن لائن اشتہار کے ذریعے مقبولیت حاصل کی، جس میں لکھا تھا کہ اگر آپ کو اپنی شادی کے بارے میں شک ہے یا آپ انکار نہیں کر سکتے، تو وہ آپ کی شادی پر اعتراض کر سکتا ہے۔ویریا کی خدمات کا معاوضہ 500 یورو (تقریباً 155,000 پاکستانی روپے) ہے، اور وہ شادی والے دن آکر “سچا پیار” کہہ کر تقریب کو رکوا دیتا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس کے پاس دسمبر تک کی ایڈوانس بکنگ موجود ہے، اور شادی رکوانے کے دوران ممکنہ مارپیٹ سے بچنے کے لیے وہ ہر گھونسے یا تھپڑ پر اضافی 50 یورو بھی وصول کرتا ہے۔ویریا کا کہنا ہے کہ اس کے کام کی بہت زیادہ مانگ ہے، اور اس کی خدمات کے لیے دلہا اور دلہن خود اس سے رابطہ کرتے ہیں۔ یہ واقعی ایک غیر روایتی کاروبار ہے، جو شادیوں کے روایتی تصور کو ایک نیا موڑ دیتا ہے۔