لاہور۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے جلسے کی اجازت اور اس کی روک تھام سے متعلق تمام درخواستوں پر لارجر بینچ تشکیل دینے کی سفارش کردی۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ ایک بار میں حل ہونا چاہیے۔جسٹس فاروق حیدر نے عالیہ حمزہ اور دیگر کی درخواستوں کی سماعت کے دوران بتایا کہ یہ فائلز 10 منٹ میں چیف جسٹس کے پاس بھیجی جائیں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک عوامی مفاد کا معاملہ ہے، جس کی آئینی تشریح ضروری ہے۔یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کے جلسے کی اجازت اور اسے روکنے کے حوالے سے دونوں درخواستیں دائر کی گئی ہیں، جس پر لارجر بینچ کی تشکیل کی سفارش کی گئی ہے۔