اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس میں ٹرائل کورٹ کو حتمی فیصلہ سنانے سے روک دیا۔ہائیکورٹ میں اس کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی بریت کی درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے ساتھ درخواستوں کی سماعت کی۔بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی نے عدالت سے استدعا کی کہ جب تک یہ کیس ہائیکورٹ میں زیر التوا ہے، ٹرائل کورٹ کو مزید کارروائی سے روکا جائے۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے اس درخواست کو قبول کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ کو 190 ملین پاؤنڈ کیس کا حتمی فیصلہ سنانے سے روک دیا۔