کیلیفورنیا: ٹیکنالوجی کی معروف کمپنی میٹا نے اپنے واٹس ایپ اور میسنجر صارفین کے لیے تھرڈ پارٹی چیٹ میسجنگ فیچر متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔
یورپی یونین کے لیے متعارف کرائے جانے والے اس نئے فیچر میں ایسے اختیارات شامل کیے جائیں گے جو واٹس ایپ اور میسنجر کے پیغامات کو تھرڈ پارٹی چیٹس کے ایک ہی ان باکس میں یا الگ الگ ظاہر کرنے کی سہولت فراہم کریں گے۔
رپورٹس کے مطابق، میٹا نے گزشتہ سال ڈیجیٹل مارکیٹنگ ایکٹ (ڈی ایم اے) کے نفاذ کے بعد تھرڈ پارٹی چیٹس پر کام کرنا شروع کر دیا تھا۔ اس قانون کے تحت بڑی کمپنیوں اور پلیٹ فارمز پر یہ لازم ہے کہ وہ اجارہ داری کے بجائے تھرڈ پارٹی سروسز کی دستیابی کو یقینی بنائیں۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ آئندہ سال سے تھرڈ پارٹی چیٹس میں دیگر صارفین کے ساتھ گروپ بنانے کا آپشن بھی فراہم کیا جائے گا۔