ممبئی: بالی ووڈ کی معروف جوڑی دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ اپنی پہلی بیٹی کے ساتھ گھر واپس پہنچ گئے ہیں۔ اسپتال سے چھٹی ملنے کے بعد میڈیا نے اس خوشگوار لمحے کو کیمرے میں قید کر لیا ہے۔
اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے اپنی بیٹی کی پیدائش کے بعد انسٹاگرام بائیو میں نیا ماں بننے کا روٹین شیئر کرتے ہوئے لکھا: “فیڈ، برپ، سلیپ، ریپیٹ”۔
فوٹوگرافرز نے دیپیکا اور رنویر کی گاڑی کے اندر کی جھلکیاں قید کیں، جہاں دیپیکا اپنی بیٹی کو گود میں اٹھائے ہوئے تھیں اور رنویر اپنی ننھی پری کو محبت سے دیکھ رہے تھے۔
دیپیکا اور رنویر کی بیٹی کے استقبال کے لیے رنویر کی فیملی بھی جوڑے کے گھر پہنچ چکی ہے۔