لاہور: پاکستانی میوزک انڈسٹری کی مشہور گلوکارہ آئمہ بیگ نے انسٹاگرام پر اپنی تازہ تصاویر شیئر کی ہیں، جن میں انہوں نے سرخ رنگ کی اوور شرٹ، سفید ٹاپ اور جینز پہنی ہوئی ہے۔ تاہم، صارفین نے آئمہ بیگ کے نئے انداز کو پسند نہیں کیا اور ان کا موازنہ بھارت کی متنازعہ فیشن ماڈل و اداکارہ عرفی جاوید سے کر ڈالا، جنہیں ہمیشہ اپنے لباس کی وجہ سے تنقید کا سامنا رہا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین نے کمنٹس کرتے ہوئے لکھا کہ آئمہ بیگ مختصر لباس میں تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرکے وائرل ہونے کی کوشش کرتی ہیں۔ ایک صارف نے تو یہ تک کہہ دیا کہ آئمہ بیگ عرفی جاوید کا پاکستانی ورژن ہیں۔
اس کے ساتھ ہی، آئمہ بیگ اور فیشن برانڈ کے مالک زین احمد کے درمیان ڈیٹنگ کی افواہیں بھی گردش کر رہی ہیں۔ دونوں کو مختلف مقامات پر ساتھ دیکھا گیا ہے اور گلوکارہ نے زین احمد کی پوسٹس پر محبت بھرے کمنٹس بھی کیے ہیں، جس کے باعث مداحوں کا خیال ہے کہ یہ دونوں ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ آئمہ بیگ نے ماضی میں شہباز شگری سے منگنی کی تھی، جن کے ساتھ ان کا رشتہ فلم ‘پرے ہٹ لو’ کی شوٹنگ کے دوران استوار ہوا تھا۔ کچھ عرصہ ڈیٹنگ کے بعد دونوں نے منگنی کی تھی، لیکن ستمبر 2022 میں آئمہ بیگ نے شہباز شگری سے اپنی منگنی ختم ہونے کا اعلان کیا تھا۔