اسلام آباد: وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سٹیٹ بینک کی شرح سود میں کمی معاشی اشاریوں کی بہتری کی طرف اشارہ کرتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شرح سود میں نمایاں طور پر دو فیصد کی کمی کی گئی ہے، اور امید ہے کہ جلد ہی یہ شرح مہنگائی کی طرح سنگل ڈیجیٹ میں آجائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں بتدریج معاشی استحکام آ رہا ہے اور معاشی استحکام کے بغیر کسی بھی ملک کی ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں۔ رانا مشہود خان نے اس بات پر زور دیا کہ معاشی استحکام وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔