اسلام آباد۔پشتونحوا ملی عوام پارٹی اور تحریک تحفظ آئین کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ملک میں آئین اور قانون کی حکمرانی کیلئے ملک کے ہر شخص کو ہمارا ساتھ دینا ہوگا انہوں نے کہاموجودہ حکومت کو بانی پی ٹی آئی سمیت گرفتار کارکنوں کی رہائی کیلئے دبائو بڑھانا ہوگا ۔سوموار کوسنگ جانی کے مقام پر جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ پورے ملک سے آئے ہونے مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کو اس جلسے میں شرکت پر مبارکباد پیش کرتا ہوں انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کو لاکھوں انسانوں کی حمایت حاصل ہے انہوں نے کہاکہ دنیا میں آج تک میں آج تحریک انصاف کے کارکنوں کو بانی پی ٹی آئی کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ آج تک دنیا میں جتنے بھی انقلاب آئے ہیں کسی بھی انقلاب کو اتنے بڑے انسانوں کی حمایت حاصل نہیں تھی تو پھر کیا وجہ ہے کہ پی ٹی آئی والے انقلاب نہیں لاسکتے ہیں انہوں نے کہاکہ اس کی وجہ سے تنظیم کی کمی ہے اور ہر سیاسی جماعت کیلئے تنظیم ضروری ہے انہوں نے کہاکہ ایسا مجمع انقلاب نہیں لاسکتا ہے انہوں نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی خوش قسمت ہیں آج تک پاکستان میں کسی بھی لیڈر کو عوام کی اتنی بڑی حمایت حاصل نہیں ہوئی ہے انہوںنے کہاکہ آج پاکستان انقلاب کے دوراہے پر کھڑا ہے یہ انقلاب ایک بار پہلے ووٹ کے زریعے اچکا ہے مگر افسوس کی بات یہ ہے کہ مقتدر حلقے کہتے ہیں کہ 45اور 47کا کوئی فرق نہیں ہے یہ ظلم ہے 45والے حق کے لوگ ہیں اور 47والے چور ڈاکو اور بے ایمان ہیں انہوںنے کہاکہ ہم کسی بھی صورت چوروں اور ڈاکو وں کی حمایت نہیں کریں گے انہوں نے کہاکہ قرآن پاک میں بھی واضح ہے کہ اچھے عمل اور بد عمل والے برابر نہیں ہوسکتے ہیں انہوںنے کہاکہ آج اسٹیبلشمنٹ کو بھی پتہ ہے کہ شہباز کی حکومت چوری اور بے ایمانی سے آئی ہے اس کی حمایت خلاف ورزی ہے انہوںنے کہاکہ پاکستان انقلاب کے دہانے پر کھڑا ہے انہوںنے کہاکہ اتنی بڑی طاقت اور اس کے باوجود بھی لیڈر جیل میں ہے یہ بہت بڑی بات ہے اگر یہ لوگ طریقے سے آگے بڑھے اور علان کرکے حکومت کو 10سے 15دن دیدیں کہ بانی پی ٹی آئی سمیت تمام گرفتار کارکنوں کو رہا کریں ۔