لاہور—وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پاکستان نیوی ڈے کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ ہم پاک بحریہ کو سلام پیش کرتے ہیں جو پاکستان کی سمندری سرحدوں کی حفاظت پر مامور ہے۔ پاک بحریہ کے افسران اور جوان ہمارے فخر ہیں، اور قوم ان کی خدمات اور قربانیوں کو سراہتی ہے۔
8 ستمبر کا دن پاک بحریہ کے بہادر اہلکاروں کی قربانیوں اور شاندار کارناموں کی یاد دلاتا ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ 1965 اور 1971 کی جنگوں میں پاک بحریہ نے دشمن کو زبردست شکست دی اور سمندری سرحدوں کا مضبوط دفاع کیا، جس سے دشمن کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا۔ دفاع وطن میں پاک بحریہ کے لازوال کردار کو تاریخ ہمیشہ یاد رکھے گی۔ پاکستان نیوی نے خطے میں ایک قابل اور فعال بحری فورس کے طور پر اپنی شناخت قائم کی ہے۔