شاہ رخ خان کی مشہور فلموں “بادشاہ” اور “بازیگر” کے سیکوئلز پر تازہ ترین اپڈیٹس
شاہ رخ خان کی مشہور فلموں “بادشاہ” اور “بازیگر” نے حال ہی میں اپنی ریلیز کے 25 سال مکمل کر لیے ہیں۔
اس موقع پر پروڈیوسر رتن جین نے دونوں فلموں کے ممکنہ سیکوئلز کے حوالے سے دلچسپ تفصیلات فراہم کی ہیں۔
وینس ورلڈ وائیڈ انٹرٹینمنٹ کے تخلیقی سربراہ رتن جین نے کہا ہے کہ وہ “بادشاہ” اور “بازیگر” کے سیکوئلز کے لیے ایک موزوں مصنف اور ہدایت کار کی تلاش میں ہیں۔
انہوں نے مزید وضاحت کی کہ یہ سیکوئلز صرف شاہ رخ خان کے ساتھ ہی بنائے جائیں گے۔
جوہی چاؤلہ بھارت کی امیر ترین اداکارہ قرار
رتن جین نے کہا، “میں اکثر شاہ رخ خان سے بات کرتا رہتا ہوں کہ ہمیں ان دونوں فلموں کے سیکوئلز کے بارے میں کیا کرنا چاہیے۔
پہلا سیکوئل جو میں شاہ رخ کے ساتھ بنانا چاہتا ہوں وہ ‘بازیگر 2’ ہے، اس کے بعد ‘بادشاہ 2’۔”
رتن جین نے کہا کہ جب انہیں صحیح موضوع اور ہدایت کار ملیں گے، تو وہ دونوں فلموں کا سیکوئل بنائیں گے اور یہ یقینی طور پر شاہ رخ خان کے ساتھ ہی بنیں گی۔ شاہ رخ خان بھی اس بات پر متفق ہیں۔
“بازیگر” شاہ رخ خان کی پہلی فلم تھی جس نے انہیں ایک سفاک ہیرو اور ویلن کے طور پر پیش کیا، اور اس کردار نے ہر طرف سنسنی پھیلادی تھی۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اس کردار کو اس وقت کے معروف اداکاروں جیسے اکشے کمار، انیل کپور، اور سلمان خان نے مسترد کر دیا تھا۔
دوسری جانب، “بادشاہ” ایک سائنس فکشن ایکشن فلم تھی جس نے اپنی کامیڈی اور مشہور ٹائٹل گیت کی بدولت بالی ووڈ میں ایک کلاسک حیثیت حاصل کی۔
2023ء میں تین ہٹ فلمیں دینے کے بعد، شاہ رخ خان اب “کنگ” کی تیاری کر رہے ہیں، جو 2025ء میں ریلیز ہوگی۔