بھارت کی امیر ترین اداکارہ جوہی چاؤلہ کے اثاثوں کی مالیت 6400کروڑ انڈین روپے ہے
دپیکا پڈوکون اور عالیہ بھٹ بالی ووڈ کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارائیں ہیں۔
لیکن ہندوستان کی سب سے امیر اداکارہ جوہی چاؤلہ ہیں، جن کے اثاثوں کی مالیت 6400کروڑ انڈین روپے ہے۔
جوہی چاؤلہ نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 1986ء میں “سلطنت” سے کیا تھا، اور ان کی آخری بڑی فلم “لک بائے چانس” 2009ء میں ریلیز ہوئی تھی۔
آج ہم آپ کو ایک ایسی بالی ووڈ اداکارہ کے بارے میں بتا رہے ہیں جو ملک کی سب سے امیر اداکارہ ہیں، مگر امیر ترین اداکاراؤں کی فہرست میں ان کا نام شامل نہیں ہوتا۔
اداکارہ طوبی انور کی بولڈتصاویر پر مداح ناراض ہوگئے
دپیکا پڈوکون اور عالیہ بھٹ بلا شبہ بالی ووڈ کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارائیں ہیں۔
دپیکا پڈوکون کے اثاثوں کی مالیت 400سے 500کروڑ اور عالیہ بھٹ کی 550کروڑ انڈین روپے ہے۔
جوہی چاؤلہ نے اپنے فلمی کیریئر میں کوئی سپر ہٹ فلم نہیں دی، لیکن ان کی دولت دپیکا اور عالیہ دونوں سے زیادہ ہے۔
ان کی پہلی فلم “سلطنت” تھی، جس میں ان کا کردار بہت مختصر تھا۔ مرکزی کردار والی ان کی پہلی بڑی فلم “قیامت سے قیامت تک” تھی۔
1990ء کی دہائی میں وہ ایک معروف اداکارہ سمجھی جاتی تھیں اور شاہ رخ خان، اکشے کمار، اور عامر خان جیسے بڑے ناموں کے ساتھ کام کیا۔
2000ء کی دہائی کے آغاز میں، انہوں نے فلم پروڈکشن میں قدم رکھا اور متعدد فلموں میں معاون کردار ادا کیے۔ ان کی آخری ہٹ فلم “لک بائے چانس” تھی۔
جوہی فلم پروڈکشن میں شاہ رخ خان کی پارٹنر ہیں اور “ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ” میں بھی شاہ رخ کے ساتھ کام کر رہی ہیں۔ وہ کولکاتا نائٹ رائیڈرز (آئی پی ایل) کی شریک مالک بھی ہیں۔
جوہی چاؤلہ نے دپیکا پڈوکون، عالیہ بھٹ، پرینکا چوپڑہ ، ایشوریہ رائے ، اور کترینہ کیف کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔