اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کسی بھی صورت تاجروں کے دباؤ میں نہیں آئے گی اور تمام ریٹیلرز کو لازماً ٹیکس نیٹ میں شامل ہونا پڑے گا۔
ایک بیان میں احسان افضل نے وضاحت کی کہ ہم مذاکرات سے گریز نہیں کریں گے، مگر تاجروں کے دباؤ کے سامنے نہیں جھکیں گے۔ اگر تاجروں کو ہماری پالیسیوں پر اعتراض ہے تو ہم دوبارہ گفت و شنید کے لیے تیار ہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم کو ایف بی آر کی تنظیم نو کرنی ہوگی اور ریٹیل سیکٹر کو ٹیکس نیٹ میں لانا ضروری ہے۔