اسلام آباد۔ ماڈل ٹاؤن ہمک جاوا سٹاپ ہائیر الیکٹرانکس کمپنی کے گودام کی چھت گرنے سے آٹھ مزدور ملبے تلے دب گئے جس میں پانچ افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ تین زخمی ہو گئےدو افراد کی میتوں کو نکال لیا گیا جبکہ تین ابھی تک ملبے تلے دبے ہوئے ہیں تین زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
اس موقع پر ایم این اے راجہ خرم نواز کی ہدایت پر راجہ خرم نواز کے نمائندہ یونین کونسل یو سی 35 کے امیدوار برائے چیئرمین حاجی ملک عادل اسلام اباد انتظامیہ کے ہمراہ موقع پر موجود ایس ایچ او ماڈل ٹاؤن ہمک متین اور ایس ایس پی ڈی ایس پی اور دیگر اعلی افسران موقع پر موجود ہیں تھے۔
ایم این اے راجہ خرم نواز نے یونین کونسل 35 کے چیرمین کے امیدوارحاجی ملک عادل کو فوری طور پر جائے حادثہ میں زخمیوں کی امداد اور انتظامات کو چیک کرنے کی ہدایت بھی جاری کی۔ جائے حادثہ سے ریسکیو ون ون ٹو ٹو سروس نے موقع پر چار میتیں نکال لیے ہیں تین زخمی ہیں اور ایک شخص ابھی تک ملبے کے نیچےہے جس کو ریسکیو 1122 نکالنے کی کوشش کر رہی ہے اور پولیس موقع پر موجود ہے جسے نکالنے کی کوشش کی جا رہی ہے.۔
ائیر الیکٹرانکس کمپنی میں نے اس جگہ اپنا گودام بنایا تھا اس پر تیارچھت ڈالی ہوئی تھی ذرائع نے بتایا کہ بارشوں میں جب پانی چھتوں کے ذریعے نیچے آنے لگا تو اس پر تارکول ڈال کر پانی روکنے کی کوشش کی گئی لیکن ناکامی پر تیار چھتوں پر لینٹر ڈالا جا رہا تھا جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور یونین کونسل ہمک کے چیرمین کے امیدوار حاجی ملک عادل نے بھی فوری طور ہر جائے حادثہ کا دورہ کیا اور زخمیوں کو نکالنے کے عمل کی نگرانی بھی کی۔ اس موقع ملک عادل کا کہنا تھا کہ ریسکیو کی ٹیمیں زخمیوں کو نکالنے کا کام کر رہی ہیں۔ حادثے کےجو بھی محرکات ہیں ان کے بارے میں جاننے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد سمیت تمام انتظامیہ اس مسلے پر سنجیدگی سے کام کر رہی ہے۔ حاجی عادل کا کہنا تھا کہ ایم این اے راجہ خرم نواز نے مجھے ہدایت کی ہے ان کو صورتحال سے آگاہ کیا جا رہا ہے۔ جس کی بھی کوتاہی ہوگی اس کی انکوائری کی جائے گی۔