- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔
Author: Web Desk
ڈھاکہ۔پاکستانی ہائی کمشنر سید احمد معروف کی بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ ڈاکٹر محمد یونس سے ملاقات کی ہے پاکستانی ہائی کمشنر کی ڈھاکہ کے صدارتی محل میں چیف ایڈوائزر پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس سے ملاقات ہوئی بنگلہ دیش کے چیف ایڈواءز ڈاکٹر یونس نے پاکستان کے لیے گرمجوشی کے جذبات کا اظہار کیا ہائی کمشنر سید معروف نے بنگلہ دیش کے عوام کے لیے پاکستان کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہارکیا سید احمد معروف نے کہا کہ ڈاکٹر یونس بنگلہ دیش کو ایک پرامن اور خوشحال مستقبل کی طرف کامیابی سے لے جائیں گے اس موقع…
لندن۔ ماہرین ارضیات نے انتباہ دیا ہے کہ بھارت اور پاکستان میں ایک بڑے حصے کی علیحدگی قریب ہے اور یہ بہت جلد واقع ہو سکتا ہے۔ تحقیقات کے مطابق برصغیر دو حصوں میں تقسیم ہونے والا ہے، اور اس تقسیم کے سب سے بڑے خطرات پاکستان کے گلگت بلتستان اور بھارتی علاقوں لداخ، ہماچل پردیش، اتراکھنڈ، سکم، اور اروناچل پردیش کو لاحق ہیں۔ 5 مئی 2022 کو صبح 11 بجے، تبت کے قریب چینی علاقے سیچوان میں ایک زبردست زلزلہ آیا۔ اس زلزلے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ عمارتیں چند منٹوں میں مکمل طور پر منہدم ہو گئیں،…
میساچوسٹس۔ امریکہ میں ایک سیانہ پرندہ اُس وقت ایک شخص کا بٹوا چھین کر اڑ گیا جب وہ خریداری کے بعدسٹور سےباہر نکل رہا تھا۔ میساچوسٹس کے رہائشی نووا کاربرگ نے بتایا کہ اس نے قریبی ساحل پر کچھ وقت گزارا تھا اور پھر ایک مقامی اسٹور کی طرف روانہ ہوا۔ شہری نے کہا کہ چونکہ وہ شرٹ اور شارٹس میں تھا، اس لئے اس کے کپڑوں میں کوئی جیب نہیں تھی، لہٰذا اس کا بٹوا اس کے ہاتھ میں تھا۔ کاربرگ نے بتایا کہ اس نے اپنا فون اور بٹوا اپنی خریداری کی ٹرالی کے اوپر رکھے ہوئے تھے…
اسلام آباد۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے وضاحت کی ہے کہ قومی ایتھلیٹ ارشد ندیم کو دی جانے والی انعامی رقم پر کوئی ود ہولڈنگ ٹیکس عائد نہیں ہوگا، اور قومی ہیرو ارشد ندیم کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔ ایف بی آر کے ممبر اور ترجمان بختیار محمد نے میڈیا کو بتایا کہ ارشد ندیم کو ملنے والی انعامی رقم پر کوئی ٹیکس عائد نہیں ہوگا۔ ارشد ندیم کو ملنے والے انعامات پر انکم یا ود ہولڈنگ ٹیکس کا اطلاق نہیں ہوتا، اور انکم ٹیکس آرڈیننس کے سیکشن 156 میں اولمپکس انعامات پر ٹیکس…
اسلام آباد۔وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر ملک کے 77 ویں یوم آزادی کے موقع پر ”عزم استحکام“ کے عنوان سے خصوصی ڈاک ٹکٹ جاری کر دیا گیا ڈاک ٹکٹ پر پاکستان کے جیولین تھرور ارشد ندیم کی تصویر لگا کر انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا ہے ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس میں 92.97 میٹر فاصلے پر نیزہ پھینک کر نیا اولمپک ریکارڈ قائم کر کے گولڈ میڈل حاصل کیا اور نوجوان نسل کے لئے ایک مثال بن گئے ہیں ڈاک ٹکٹ کو عزم استحکام کا عنوان دیا گیا ہے جو ملک کی ترقی اور استحکام کے عزم…
اسلام آباد۔ سپریم کورٹ کے سب سے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلوں پر عمل درآمد آئینی تقاضا ہے۔یہ ممکن نہیں کہ سپریم کورٹ کے فیصلوں پر عمل درآمد نہ ہو، اور انتظامی اداروں کو یہ سمجھنا ہوگا کہ ان کے پاس فیصلوں پر عمل درآمد کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں ہے۔ اسلام آباد میں اقلیتیوں کے حقوق سے متعلق عدالتی فیصلے کی دسویں سالگرہ کے موقع پر ایک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ انہیں قائم مقام چیف…
اسلام آباد۔ ڈی آئی جی اسلام آبادسید علی رضا نے شہریوں کے مسائل کی فوری دادرسی کو یقینی بنانے کیلئے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا ڈی آئی جی اسلام آباد نے شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کے لئے متعلقہ افسران کو مارک شدہ درخواستوں پر دیئے گئے وقت میں قانونی کاروائی کرکے رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کئے ڈی آئی جی اسلام آبادنے کہا کہ ہماری اولین ذمہ داری ہے کہ ہم شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے ساتھ ان کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے تمام تر مسائل…
اسلام آباد۔امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ راولپنڈی میں 14روزہ دھرنے کے نتیجے میں ہونے والے معاہدے پر ہر صورت عمل درآمد ہو گا، کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، 43دن باقی رہ گئے۔ کاؤنٹ ڈاؤن جاری ہے، حکومت اقدامات سے آگاہ رکھے، ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہے گا، دستخط شدہ ایگرمنٹ کی ایک ایک شق پر عمل درآمد کرائیں گے، عوام کو ریلیف نہ دیا گیا تو پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنا دیں گے۔ تحریک جاری رہے گی، پورے ملک میں جلسوں کا شیڈول طے کیا جا رہا ہے، عوام کا مقدمہ پوری طاقت سے…
پیرس۔ پناہ گزینوں کی اولمپک ٹیم کی افغان رکن منیزہ تالاش کو پیرس اولمپکس میں سیاسی اظہار کرنے کی وجہ سے نااہل قرار دے دیا گیا۔ منیزہ تالاش، جو کہ افغانستان کی بریک ڈانس کرنے والی پہلی کھلاڑی ہیں، پیرس اولمپکس میں پناہ گزینوں کی ٹیم کا حصہ تھیں۔ پری کوالیفائر کے دوران، انہوں نے اپنے بریک ڈانس روٹین میں ایک اسکارف نما کیپ پہنی تھی جس پر “فری افغان ویمن” لکھا ہوا تھا۔ اس کے بعد انتظامیہ نے انہیں نااہل قرار دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔ منیزہ تالاش فی الوقت اسپین میں مقیم ہیں، اور نیدرلینڈز کی…
واشنگٹن۔ امریکی خلاوی ادارے ناسا نے بوئنگ اسٹار لائنر کے ذریعے انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن میں 2 ماہ سے پھنسے خلابازوں کی واپسی کے امکان کا اظہار کیا ہے جو اگلے سال متوقع ہے۔ بوئنگ اسٹار لائنر وہ خلائی گاڑی ہے جو خلابازوں کو انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشنز پر پہنچاتی ہے۔ ناسا کے مطابق، بوئنگ اسٹار لائنر میں موجود خلاباز جنہیں ایک ہفتے کے مشن کے بعد واپس آنا تھا، اب 2 ماہ سے وہاں موجود ہیں، مگر اگلے سال 2025 میں انہیں SpaceX کی پرواز کے ذریعے واپس لانے کی امید ہے۔ ناسا نے مزید وضاحت کی کہ عملے کے ارکان…