پیرس۔ پناہ گزینوں کی اولمپک ٹیم کی افغان رکن منیزہ تالاش کو پیرس اولمپکس میں سیاسی اظہار کرنے کی وجہ سے نااہل قرار دے دیا گیا۔
منیزہ تالاش، جو کہ افغانستان کی بریک ڈانس کرنے والی پہلی کھلاڑی ہیں، پیرس اولمپکس میں پناہ گزینوں کی ٹیم کا حصہ تھیں۔
پری کوالیفائر کے دوران، انہوں نے اپنے بریک ڈانس روٹین میں ایک اسکارف نما کیپ پہنی تھی جس پر “فری افغان ویمن” لکھا ہوا تھا۔ اس کے بعد انتظامیہ نے انہیں نااہل قرار دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔
منیزہ تالاش فی الوقت اسپین میں مقیم ہیں، اور نیدرلینڈز کی انڈیا سردجو سے پری کوالیفائر کے دوران ہلکے نیلے رنگ کی کیپ پہن رکھی تھی۔
ورلڈ ڈانس اسپورٹ فیڈریشن نے بعد میں تصدیق کی کہ منیزہ تالاش کو ان کے لباس پر سیاسی نعرہ لگانے کی وجہ سے نااہل قرار دیا گیا ہے۔